کاروباری

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار ہوگئی ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ45 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 514 روپے کی کمی سے 210,562 روپے سے کم ہو کر 210,048 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 193,016 روپے سے کم ہو کر 192,544 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,730 روپے اور 2,340.53 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت2,390 ڈالر سے کم ہو کر 2,384 ڈالر ہو گئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button