کاروباری

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پر0.4 فیصدکااضافہ

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پر0.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق 3 مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 8855 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جوپیوستہ ہفتہ میں 8823 ارب روپے تھا،جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زیرگردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طورپر3.2 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق 3 مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں زروسیع(ایم ٹو) کاحجم 33757 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.3 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں زروسیع کاحجم 33335 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا، جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زروسیع میں مجموعی طورپر7.1فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق 3 مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کے پاس ڈیپازٹس کاحجم 24769 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.7 فیصد زیادہ ہے،پیوستہ ہفتہ میں بینکوں کے پاس ڈیپازٹس کا مجموعی حجم24385 ارب روپے تھا، جاری مالی سال کے آغاز سے لیکراب تک بینکوں کے ڈیپازٹس میں مجموعی طورپر 11.3 فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button