کھیلوں کی دنیا

بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ ففٹی پلس سکور کرکے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ ففٹی پلس سکور کرکے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ جمعہ کے روز ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں بابر اعظم نے 57 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ ویرات کوہلی نے109 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اننگز میں 38 ففٹی پلس سکور کئے جبکہ بابر اعظم نے 108ویں اننگ میں 38واں ففٹی پلس سکور کیا۔

ویرات کوہلی نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں صرف ایک ففٹی کو سنچری میں تبدیل کیا جبکہ بابر اعظم یہ کارنامہ تین مرتبہ انجام دے چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ففٹی پلس سکور کی سنچری بھی مکمل کرلی ہے، وہ ٹی ٹونٹی میں 100 ففٹی پلس سکور کرنے والے دنیا کے چوتھے کھلاڑی ہیں۔ ان سے قبل سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر اور جنوبی افریقہ کے جارح مزاج کرکٹر کرس گیل نے 110، 110 مرتبہ ففٹی پلس سکور کیا جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 105 مرتبہ مجموعی 50 پلس سکور کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button