کھیلوں کی دنیا

کیوی کرکٹر کولن منرو کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نیوزی لینڈ کے سٹار کرکٹر کولن منرو نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ سے ڈراپ کئے جانے پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، وہ فرنچائز کرکٹ جاری رکھیں گے۔ 37 سالہ منرو نے آخری مرتبہ 2020ء میں نیوزی لینڈ کی طرف سے انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا تاہم انہوں نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کیلئے دستیابی ظاہر کی تھی۔

نیوزی لینڈ کے کوچ گیری سٹیڈ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ورلڈ کپ کیلئے سلیکشن کے دوران منرو کا نام زیر غور تھا تاہم ان کی ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ نہیں بنتی۔ کولن منرو گزشتہ چار سالوں سے دنیا بھر میں فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہے جبکہ اس دوران انہوں نے کسی انٹرنیشنل میچ میں حصہ نہیں لیا۔ 37 سالہ کرکٹر نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں نام نہ آنے پر باقاعدہ طور پر انٹرنیشنل کیریئر کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا اور وہ فرنچائز کرکٹ جاری رکھیں گے۔

اپنے ایک بیان میں کولن منرو نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی طرف سے کھیلنا ہمیشہ بہت بڑی اچیومنٹ رہی ہے، ریٹائرمنٹ پر دکھ ہے پر یہ صحیح ٹائم ہے۔ اپنے کیریئر پر فخر ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button