کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کومندی کارحجان رہا اورانڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربندہوا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طورپر97 کروڑ، 3لاکھ، 25 ہزار، 29 حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 24.97 ارب روپے تھی۔

مارکیٹ میں 388کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا جن میں سے 149 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،208کی قیمتوں میں کمی اور31 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ گزشتہ روز ورلڈ کال ٹیلی کام کے 407883727 حصص، کے الیکٹرک کے 68032121 حصص اورہم نیٹ ورک کے 56105156 حصص کالین دین ہوا۔

سروسزانڈسٹریز کے حصص میں سب سے زیادہ 49.60 روپے فی حصص کااضافہ جبکہ یونی لیورپاکستان کے حصص میں 552.77 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی۔کے ایس ای 30انڈکس کے تحت 86.81 پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جبکہ فیوچرٹریڈنگ کے تحت 6.080 ارب روپے کے سودے طے پائے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button