کھیلوں کی دنیا

آئرلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 10مئی کو کھیلا جائے گا

آئرلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 10 مئی کو کلونٹرف کرکٹ کلب گراؤنڈ، ڈبلن میں کھیلا جائے گا ۔

پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ۔سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان،صائم ایوب،افتخار احمد،عرفان خان،آغا سلمان،عماد وسیم،شاداب خان،اعظم خان،محمد رضوان،عثمان خان،ابرار احمد،حارث رؤف،حسن علی،عباس آفریدی،محمد عامر،نسیم شاہ اور شاہین آفریدی شامل ہیں ۔

آئرلینڈ ٹیم کو پال سٹرلنگ لیڈ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں راس ایڈیر،اینڈریو بالبرنی،ہیری ٹییکٹر،گیرتھ ڈیلانی،کرٹس کیمفر،جارج ڈوکریل،نیل راک،لورکن ٹکر،مارک ایڈیر،گراہم ہیوم،بیری میکارتھی،کریگ ینگ اور بینجمن وائٹن شامل ہیں ۔

آئرلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 12 مئی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 14 مئی کو کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے تمام میچز کوکلونٹرف کرکٹ کلب گرائونڈ ، ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button