قومی

کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر نے پاک فوج کے 70 افسر ، جوانوں اور شہداء کے اہلخانہ میں اعزازات تقسیم کئے

کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر نے پاک فوج کے 70 افسر ، جوانوں اور شہداء کے اہلخانہ میں اعزازات تقسیم کیے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور کور میں اعزازات تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کورکمانڈ ر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر مہمان خصوصی تھے ۔ جنہوں نے پاک فوج کے 25 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) ، 27 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) اور 18 شہداء کے اہلخانہ کو تمغہ بسالت سے نوازا ۔ تقریب میں پاک فوج کے سینئر افسران اور پاک فوج کے شہداء کے اہلخانہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button