کاروباری

بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر

سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ نگران حکومت کے چھ ماہ میں معاشی بہتری کیلئے اقدامات کئے گئے،بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ہے،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کوپالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی، ورلڈ بنک اوریو این ڈی پی کے زیر اہتمام پاکستان کیلئے خوشحالی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ محصولات اور برآمدات میں اضافہ اور شرح نمو کو بہتر کرنا ہوگا،بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے۔

ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا کہ پاکستان کو اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل کرنا ہو گا، ملکی خوشحالی کیلئے معاشی ترقی کے فیصلے کرنا ہوں گے۔ڈاکٹر سیموئل رزک نے کہا کہ توانائی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے پاکستان کے عوام کو مسائل کا سامنا ہے، توانائی شعبے میں اصلاحات سے عوام کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے،معاشی بہتری کیلئے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔ڈائریکٹر یو این ڈی پی نے کہا کہ ترقی کے مساوی مواقع فراہم کیے بغیر خوشحالی کا تصور ممکن نہیں، پاکستان کو خوشحالی کی منزل تک پہنچنے کیلئے مالیاتی خسارہ کم کرنا ہوں گے،پاکستان کو قرضوں میں کمی اور شرح سود کی ادائیگی میں کمی لانا ہو گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button