کاروباری

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے رہا،ایس بی پی

بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کوقرضوں کے اجراء میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ ہوا۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کوفراہم کردہ مجموعی قر ضوں کاحجم 8406 ارب روپے ریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مارچ کے مقابلے میں 0.7 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ سال مارچ میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں کاحجم 8420 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔فروری کے مقابلے میں مارچ میں نجی شعبے کوفراہم کردہ قرضوں میں ماہانہ بنیاد پر0.2 فیصد کمی ہوئی، فروری میں نجی شعبے کوفراہم کردہ قرضہ 8420 ارب روپے تھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق مارچ میں نجی شعبے کے کاروبارکو بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قر ضوں کاحجم 7267 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 0.9 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں نجی شعبے کے کاروبارکوبینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 7199 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button