کاروباری

ترکیہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے کہا ہے کہ ترکیہ میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش’’ بیوٹی استنبول ‘‘ میں شرکت کے لئے 25اپریل تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3 روزہ نمائش ترکیہ کے شہر استنبول میں2سے 4اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں کاسمیٹکس ، ہئیر کئیر ، سکن کئیر اور بیوٹی ایکوپمنٹ سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button