عالمی

یوکرین کے راستے یورپ کو گیس کی یومیہ ترسیل 41.95 ملین مکعب میٹر ہے،روس

روس نے کہا ہے کہ اس کے کرسک ریجن سے بذریعہ یوکرین یورپ کو گیس کی یومیہ ترسیل 41.95 ملین (4 کروڑ 19 لاکھ 50 ہزار)مکعب میٹر ہے۔ تاس نے روس کی سرکاری گیس کمپنی ’’ گیز پروم ‘‘ کے نمائندے کی صحافیوں سے گفتگو کے حوالے سے بتایا کہ اس کے کرسک ریجن کے سوڈزہ پمپنگ سٹیشن سے یورپ کو یومیہ 41.95 ملین مکعب میٹر گیس فراہم کی جارہی ہے،

ہفتہ( 30 مارچ کو) پمپنگ کا حجم 42.2 ملین کیوبک میٹر کے برابر تھا۔ واضح رہے کہ یوکرین کے ذریعے ٹرانزٹ لائن ہی مغربی اور وسطی یورپی ممالک کو روسی گیس کی فراہمی کا واحد راستہ ہے، نارڈ سٹریم گیس پائپ لائن کے ذریعے پمپنگ مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button