عالمی

بالٹی مور میں منہدم فرانسس سکاٹ پل کا 200 ٹن ملبہ نکال لیا گیا ہے،امریکی حکام

امریکا نے کہا ہے کہ بالٹی مور میں منہدم ہونے والے فرانسس سکاٹ پل کا 200 ٹن ملبہ باہر نکال لیا گیا ہے۔ یوایس کوسٹ گارڈز کی ترجمان کمبرلی ریوز نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ گزشتہ منگل کوکارگو جہاز سے ٹکرا کر منہدم ہونے والے فرانسس سکاٹ پل کے پہلے حصے کے 200 ٹن وزنی ٹکڑوں کو نکال لیا گیا ہے ۔

میری لینڈ کے گورنر ویس مور نے کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ یہ ایک ناقابل یقین حد تک پیچیدہ صورتحال ہے تاہم اس پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بہت بڑی کرین چیسپیک جو 1,000 ٹن وزن اٹھا سکتی ہے اور دو چھوٹی کرینیں جن میں سےایک 650 ٹن جبکہ دوسری 330 ٹن وزن اٹھا سکتی ہے،استعمال کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملبہ نکالنے کے بعد ہلاک ہونے والے 6 افراد کی لاشوں کو نکالنے کے ساتھ ساتھ اہم شپنگ لین کو دوبارہ کھولنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button