عالمی

چینی اہلکاروں کی میتیں چین پہنچ گئیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ

چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں داسو پراجیکٹ پر دہشت گردحملے میں ہلاک ہونے والے5چینی اہلکاروں کی میتیں پاکستانی فوجی طیارے کے ذریعے چین پہنچا دی گئی ہیں ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے پیر کو معمول کی بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستانی اعلیٰ سطحی اہلکار اور چینی وزارت خارجہ کے ورکنگ گروپ نے میتوں کو طیارے میں منتقل کیا۔

انہوں نے کہا کہ 29 مارچ کو پاکستان میں چین کے انٹرایجنسی ورکنگ گروپ ٹو پاکستان اور پاکستان میں چینی سفارت خانے کے سفارت کاروں نے راولپنڈی کے متعلقہ ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں موجود چینی کمپنیوں کے عملے سے چینی کمیونسٹ پارٹی اور حکومت کی طرف سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ چین انتہائی عزم اور کوشش کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کا جائزہ لینے میں پاکستان کی مضبوط حمایت کرتا ہے، قصورواروں اور حملے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور پاکستان میں چینی عملے کے منصوبوں اور اداروں کی حفاظت اور تحفظ کے لیے ہر ممکن مدد کی جائے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button