عالمی

فلسطین کی نئی حکومت نے حلف اٹھالیا

فلسطین کے وزیر اعظم محمد مصطفیٰ کی سربراہی میں نئی حکومت نے حلف اٹھالیا۔ شنہوا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے گزشتہ روز مغربی کنارے میں منعقدہ تقریب کے دوران نئی حکومت سے حلف لیا۔ نئی حکومت 23 وزارتی قلمدانوں پر مشتمل ہے، جن میں غزہ کے 6وزرا شامل ہیں۔ حلف برداری کی تقریب کے دوران فلسطینی وزیر اعظم نے عہد کیا کہ ان کی نئی حکومت تمام فلسطینیوں کی خدمت کرے گی۔

تقریب کے بعد نئی حکومت کے ساتھ ملاقات میں فلسطینی صدر نے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ میں تنازع کو روکنے کے لیے عرب اور بین الاقوامی فریقین کے ساتھ مل کر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سیاسی مقصد آزادی اور (اسرائیلی) قبضے سے آزادی حاصل کرنا ہے اور ہم اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت حاصل کرنے کے لیے متعلقہ عرب اور بین الاقوامی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس 14 مارچ کو فلسطین انویسٹمنٹ فنڈ کے سربراہ اور اپنے دیرینہ اقتصادی مشیر محمد مصطفیٰ کووزیر اعظم مقرر کرتے ہوئے انہیں 19ویں حکومت بنانے کا کام سونپا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button