کاروباری

ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 1.1 فیصد کمی

ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 1.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے اٹھ ماہ کے دوران ہالینڈ میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 35.9 ملین ڈالر کا زر مبادلہ ملک ار سال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے مقابلے میں 1.1 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ہالینڈ میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 35.5 ملین ڈالر کا زر مبادلہ ملک ارسال کیا تھا,

اعداد و شمار کے مطابق فروری میں ہالینڈ سے ترسیلات زر کا حجم 4.4 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جنوری میں 4.8 ملین ڈالر اور گزشتہ سال فروری میں 4.9 ملین ڈالر تھا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے اٹھ ماہ میں سمندر پر پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 18.8 ارب ڈالر کا زر مبادلہ ملک ارسال کیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی سی مدت کے مقابلے میں 1.2 فیصد کم ہے،گزشتہ مالی سال کے اسے مدت میں سمندر پار پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 18.30 ارب ڈالر کا زر مبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button