کاروباری

روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں بدھ تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے کہا ہے کہ روس میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش’’ لی شو‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی کل( بدھ کو )آخری تاریخ ہے ۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3 روزہ نمائش روس کے شہرماسکو میں4سے 6جون تک جاری رہے گی جس میں لیدر اور اس سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button