قومی

نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد سے فلسطینی سفیر احمد ربیع کی ملاقات

نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد سے فلسطینی سفیر احمد ربیع نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں وزیر مذہبی امور نے کہا کہ پاکستان اور فلسطین کے مابین بھائی چارے پر مبنی تعلقات ہیں، پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان فلسطینی تحریک کی سب سے پہلے حمایت کرنے والا ملک ہےاور ہمیشہ کرتا رہے گا،

مسلم امہ متحد ہو کر مسئلہ فلسطین کے حل تک پہنچ سکتی ہے، او آئی سی کے جھنڈے تلے اہم مسلم ممالک کا ایک وفد اسرائیلی وزیراعظم سے فوری جنگ بندی کیلئے بات کرے، سعودی عرب،ترکی، ملائیشیا، انڈونیشیا، ایران، قطر،مصر ، پاکستان جیسے اہم ممالک کو کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا، امت کے تصور کی بحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ تمام بڑے اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو بیت اللہ کے سامنے عہد کرنا ہو گا۔

فلسطینی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں کی فلسطین سے محبت پاکستان بننے سے پہلی کی ہے، اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں فلسطین کی حمایت اور یکجہتی پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والوں میں 70 فیصد بچے اور خواتین ہیں جن کی تعداد 21 ہزار سے زائد ہے۔ احمد ربیع نے کہا کہ غزہ میں 20 ہزار سے زائد عمارتوں کو اسرائیلی قابض افواج نے مسمار کر دیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button