قومی
نئے وزیراعظم کا انتخاب اتوار کو 11 بجے ہوگا، ڈپٹی سپیکر
قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سیّد غلام مصطفی شاہ نے کہا ہے کہ نئے وزیراعظم کا انتخاب اتوار کو 11 بجے ہوگا۔
جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی سپیکر نے بتایا کہ ہفتہ کو دو بجے تک وزیراعظم کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جا سکیں گے جن کی جانچ پڑتال تین بجے تک ہوگی۔ نئے وزیراعظم کا انتخاب اتوار کو دن 11 بجے ہوگا۔