کاروباری

صدر ایف پی سی سی آئی کی ڈاکٹرمرزا اختیار بیگ کو حلقہ این اے 241 سے کامیابی پر مبارکباد

فیڈریشن پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کو این اے 241 سے قومی اسمبلی کی نشست جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ پیر کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مرزا اختیار بیگ کی قائدانہ صلاحیتوں سے امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ پاکستان کی کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری کے لیے قومی اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے پلیٹ فارم سے فعال اور سازگار کردار ادا کریں گے۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نہ صرف ایف پی سی سی آئی کے ایک انتہائی قابل احترام سابق سینئر نائب صدر ہیں بلکہ وزیر اعظم کے مشیر برائے ٹیکسٹائل کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔ وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے سماجی، معاشی اور سیاسی حلقوں میں سرگرم کردارادا کر رہے ہیں۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے تجویز پیش کی کہ نئی آنے والی حکومت ایکسپورٹ مارکیٹس اور سفارتی حلقوں میں ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کی مہارتوں اور نیٹ ورک سے فائدہ اٹھائے، یہ ان کی سفارتی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ وہ پاکستان میں یمن کے اعزازی قونصل جنرل ہیں اور حکومت پاکستان نے انہیں ستارہ امتیاز اور تمغہ امتیاز کے اعلیٰ سطح کے سول ایوارڈز سے نوازا ہے۔

سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کاروباری برادری کے مسائل سے مکمل طور پر واقف ہیں اور اسی بنیاد پر وہ قومی اسمبلی میں بز نس کمیونٹی کی ایک مضبوط اور موثر آواز ثابت ہونگے۔ ثاقب فیاض مگوں نے مزید کہا کہ ہمیں کاروباری برادری کے اندر سے سسٹم میں ایک مضبوط آواز کی ضرورت تھی اور وہ خود ایک صنعتکار اور ایکسپورٹرہو نے کے ناطے ایک بہترین انتخاب ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button