کھیلوں کی دنیا

نوجوانوں کیلئے بابر اعظم کو بلے بازی کرتے دیکھنا خاص لمحہ ہے، سابق بنگلہ دیشی کرکٹراطہر علی خان

بنگلہ دیش کے سابق کرکٹر اطہر علی خان بی پی ایل میں بابراعظم کی شاندار کارکردگی کے معترف ہوگئے۔

منگل کو میرپور میں کھیلے گئے بی پی ایل کے میچ کی کمنٹری کے دوران اطہر علی خان نے کہا کہ میرے خیال میں نوجوانوں کے لئے بابر اعظم کو بلے بازی کرتے ہوئے دیکھنا خاص لمحہ ہے، وہ صرف سٹار کرکٹر کی بلے بازی دیکھنے کے لئے اپنے ٹی وی پر چپکے رہیں گے۔

بابراعظم دنیا کے بہترین کرکٹرز میں سے ایک ہیں، یہ رنگپور رائیڈرز میں شاندار اضافہ ہے۔ واضح رہے بابراعظم رواں بی پی ایل میں رنز کے اعتبار سے ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں۔ انہوں نے اب تک 6 میچوں میں 50.20 کی اوسط سے 251 رنز بنا رکھے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button