قومی

الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستوں کی وصولی کےلئے ہفتہ اور اتوار کو کھلا رہے گا

الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستوں کی وصولی کےلئے ہفتہ 10 فروری اور اتوار 11 فروری کو کھلا رہے گا ۔

امیدواروں اور عوام الناس کےلئے دوبارہ گنتی کے حوالےسے درخواستیں جمع کرانے کےلئے ضروری ایس او پیز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن سیکر ٹریٹ 10 اور 11 فروری 2024 کو کھلا رہے گا اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی بابت در خواستیں منجانب در خواست دہند گان / امید واران تحت الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 95 دفتری اوقات کار صبح 8:30 سے شام 4:30 تک وصول کی جائیں گی ۔ مزید ان درخواستوں پر الیکشن کمیشن میں سماعت 10 فروری اور 11 فروری( ہفتہ اور اتوار )کو بھی ہو گی ۔ پٹیشن جمع کرانے کے لئے ضروری ہدایات ایس او پیز الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔ لہذا ان ایس او پیز کے مطابق اپنی درخواستیں جمع کروائیں ۔

ایس او پیز کے چیدہ چیدہ نکات کے مطابق پٹیشنز کی کاپیاں (ایک اصل اور 8 کاپیاں )معہ مکمل تفصیل جمع کروانی ہوں گی ۔ جس پر دائر کرنے کی تاریخ ہو گی۔ درخواست دہند گان درخواست کی سافٹ کاپی (پی ڈی ایف) میں مہیا کرے گا اور ساتھ ہی جو بھی اسکے پاس ثبوت ہونگے وہ بھی یو ایس بی میں دے گا اور درخواست کے ساتھ منسلک کرئے گا۔ درخواست دہند گان اپنے شناختی کارڈ کی کاپی درخواست کے ساتھ منسلک کر یں گے اور اپنا درست موجودہ پتہ اور رابطہ نمبر لکھیں گے ۔ مزید مد عاعہلیان کے مکمل کوائف اور پتہ تحریر کرنا ہو گا۔

اگر کسی وکیل کے ذریعے درخواست دائر کی جارہی ہو تو در خواست کے ہمراہ وکالت نامہ لف ہو۔ ایڈوکیٹ کا کارڈ و دیگر رابطہ نمبر موجود ہوں۔ تمام درخواستوں کا با قاعد ہ انڈکس، صفحات کی نمبر نگ اور فلیکٹک ہو۔صرف مقررہ تاریخ اور وقت پر وصول شد و در خواستیں الیکشن کمیشن کے سامنے سماعت کے لئے مقرر ہونگی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button