کھیلوں کی دنیا

چونتیسویں افریقا کپ آف نیشنزکے دو کوارٹر فائنلز (کل) کھیلے جائیں گے

کنفیڈریشن آف افریقن فٹ بال کے زیر اہتمام 34ویں افریقا کپ آف نیشنزکی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ نائیجیریا،انگولا،ڈی آر کانگو،گنی،مالی،میزبان آئیوی کوسٹ ،کیپ وردے اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ٹاپ ایٹ رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔ 34 ویں افریقا کپ آف نیشنز کے ناک آئوٹ رائونڈ کے دلچسپ مقابلے آئیوری کوسٹ میں جاری ہیں جو اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔

افریقا کپ آف نیشنز کا کوارٹر فائنل رائونڈ آئندہ ماہ شروع ہوگا۔ افریقا کپ آف نیشنز کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے پہلے دو میچز (کل) جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔ پہلا کوارٹر فائنل میچ نائیجیریا اور انگولا کی ٹیموں کے درمیان فیلکس ہوفوٹ بوگنی سٹیڈیم، عابدجان میں کھیلا جائے گا جبکہ اسی روز دوسرا کوارٹر فائنل میچ ڈی آرکانگو اور گنی کی ٹیموں کے درمیان الاسانے اواتارا سٹیڈیم، عابدجان میں کھیلا جائے گا۔

افریقا کپ آف نیشنزکا تیسرا کوارٹر فائنل میچ مالی اور آئیوری کوسٹ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ کیپ وردے اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 7 فروری کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل میچ 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button