کھیلوں کی دنیا

سری لنکا اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ (کل)سے کولمبو میں شروع ہوگا

سری لنکا اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ (کل) جمعہ سے 6 فروری تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ افغانستان کی ٹیم آئندہ ماہ شیڈول دورے کے مطابق آئی لینڈرز کے خلاف واحد ٹیسٹ ،3ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 2 سے 6 فروری تک سنہالی سپورٹس کلب، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 9 فروری ، دوسرا ون ڈے میچ 11 فروری جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔

تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے تمام میچز پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، پالے کیلی میں ہی کھیلے جائیں گے، جس کے بعد تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 17 فروری کو پہلے میچ سے ہوگا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 19 فروری کو جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 21 فروری کو کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹونٹی میچز رنگیری دمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم، دمبولامیں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button