کھیلوں کی دنیا

انگلش پریمیئر لیگ میں (کل) جمعہ کو مزید 2میچوں کا فیصلہ ہوگا

انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ ای پی ایل میں (کل) جمعہ کو مزید دومیچ کھیلے جائیں گے ۔پہلا میچ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور بورن ماؤتھ کی ٹیموں کے درمیان لندن سٹیڈیم ، لندن میں کھیلا جائے گا ۔ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم 21 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے 10 میچز میں اس کو فتح نصیب ہوئی ہے اور وہ35 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹے نمبر پر موجود ہے، بورن ماؤتھ کی ٹیم 20 میچز کھیل چکی ہے اور وہ 7 میچز جیت چکی ہے۔

بورن ماؤتھ کی ٹیم 25 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 13 ویں نمبر پر ہے۔ دوسرا میچ وولور ہیمپٹن اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان مولینکس سٹیڈیم، وولور ہیمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 21میچز کھیل چکی ہے اور جن میں اس کو 10 میچز میں فتح نصیب ہوئی ہے اور وہ 32پوائنٹس کے ساتھ ای پی ایل ٹیبل پر نویں نمبر پر ہےجبکہ وولور ہیمپٹن کی ٹیم 21میچز کھیل چکی ہے اور وہ 8 میچز جیت چکی ہے ، وولور ہیمپٹن کی ٹیم 29 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 11ویں نمبر پر ہے۔

یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ،لیور پول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 45 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button