قومی

حکومت انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے،نگران وزیرداخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز

نگران وفاقی وزیرداخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی اور بھر پور تعاون کے ذریعے یقینی بنایا جا رہا ہے کہ انتخابات کیلئے پر امن اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔

وہ جمعرات کو انتخابات سے قبل بلوچستان میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button