کاروباری

تجارتی روابط میں اہم سنگ میل ،ٹرانزٹ معاہدے کے تحت این ایل سی کی پارٹنر کمپنی کی پہلی تجارتی کھیپ کرغزستان سے بذریعہ چین، پاکستان پہنچ گئی

تجارتی روابط میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان علاقائی تجارت کیلئے ایک اہم مرکز بن گیاہے،نیشنل لاجسٹک کارپوریشن کی مؤثر حکمت عملی اورعلاقائی تجارتی روابط کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔ٹرانزٹ معاہدے کے تحت این ایل سی کی پارٹنر کمپنی کی پہلی تجارتی کھیپ کرغزستان سے بذریعہ چین، پاکستان پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق این ایل سی کی کاوشوں سے خطے کے متعدد ممالک نے خنجراب پاس اور سوست پورٹ کو ایک قابلِ اعتماد تجارتی راہداری کے طور پر اختیارکیا ہے۔ نئے روٹ کے تحت کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان، قازقستان اور ازبکستان کو کراچی بندرگاہ تک براہ راست رسائی میسر ہو گی۔

خشکی میں گھرے وسطی ایشیائی ممالک کیلئے پاکستان تیز، محفوظ اور قابلِ اعتماد تجارتی راستے کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ 2024 سے این ایل سی کراچی سے کرغزستان کے مختلف شہروں تک جدید ٹی آئی آر نظام کے تحت کامیاب ترسیل کر رہاہے۔ماہرین کے مطابق اس تاریخی منصوبہ کے تحت پہلی بار محفوظ اور جدید انداز میں تجارتی رابطے کی وجہ سے افغانستان مکمل طور پر نظر انداز ہو چکا ہے۔ سوست ڈرائی پورٹ بھی سال بھر فعال رہنے کے باعث چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت میں تسلسل اور استحکام کو یقینی بنا رہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button