پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، کے ایس ای 100انڈیکس 1576.49پوائنٹس کی کمی کے بعد171579.31پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مندی کارحجان غالب رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 1576.49پوائنٹس کی کمی کے بعد171579.31پوائنٹس پربندہوا۔مجموعی طورپر564کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،141کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،303کی قیمتوں میں کمی اور120کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔مجموعی طورپر1054.061ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 37.29ارب روپے تھی۔ کے ایس ای 30انڈیکس 515.67 پوائنٹس کی کمی کے بعد52105.13 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 2040.77 پوائنٹس کی کمی کے بعد246103.60 پوائنٹس پربندہوا۔فیوچرٹریڈنگ کے تحت 18.036ارب روپے کے سودے طے پائے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاحجم ایک فیصدکی کمی کے بعد68ارب ڈالرہوگیا۔سب سے زیادہ یونٹی فوڈز لمیٹڈ کے 133360828 حصص،سینرجیکوپی کے لمیٹڈ کے 77182783حصص اورورلڈکال ٹیلی کام کے 56318001حصص کالین دین ہوا۔یوسف ویونگ ملز،دادابھائی سیمنٹ انڈسٹریز اورکلوور پاکستان لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔



