ٹاپ نیوز

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا ضلع باجوڑ میں گشت پر مامور پولیس فورس کے اہلکاروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعے کا سخت نوٹس

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع باجوڑ میں گشت پر مامور پولیس فورس کے اہلکاروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے اس دلخراش واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے زخمی اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین اور بروقت سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف صفِ اول میں برسرپیکار ہے اور ہمارے بہادر پولیس اہلکاروں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں پولیس کے عزم و حوصلے کو ہرگز متزلزل نہیں کر سکتیں۔ محمد سہیل آفریدی نے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل اور استقامت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button