قومی

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا چوہدری قمر زمان کائرہ کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری قمر زمان کائرہ کے بھائی چوہدری مشتاق احمد کائرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے چوہدری قمر زمان کائرہ اور ان کے اہلِخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں، اللّٰہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو اس ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔سپیکر سردار ایاز صادق نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button