قومی

سعودی حکومت کی جانب سے بھیجے گئے اردو ترجمعہ و تفاسیر والے قرآن مجید کے نسخوں کی مختلف مساجد میں تقسیم کی تقریب کا انعقاد

سعودی حکومت کی جانب سے بھیجے گئے اردو ترجمعہ و تفاسیر والے قرآن مجید کے نسخوں کی مختلف مساجد میں تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اتوار کو ترجمان وزارت کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بطور مہمان خصوصی مرکزی جامع مسجد عثمان غنی اور مرکزی جامع مسجد اہلحدیث مانسہرہ میں تقریبِ تقسیمِ قرآن مجید کی تقریب میں قرآن مجید کے خوبصورت نسخے تقسیم کیے۔

ان تقاریب میں علاقے کی معزز شخصیات اور جید علماء کرام بھی شریک تھے۔ اس موقع پر وزارتِ مذہبی امور حکومتِ پاکستان کی علماء و مشائخ کونسل کے کوآرڈینیٹر مولانا قاری محبوب الرحمٰن صاحب بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button