ٹاپ نیوز
وزیرِاعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی دعوت پر 18 سے 20 فروری تک امریکہ کا دورہ کریں گے

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی دعوت پر 18 سے 20 فروری تک امریکہ کا دورہ کریں گے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر کل جمعرات کو بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کیلئے سرکاری دورے پر واشنگٹن ڈی سی جائیں گے ۔ نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سمیت دیگر وزراء اور اعلیٰ حکام بھی انکے ہمراہ ہوں گے۔
بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے علاوہ وزیرِاعظم امریکہ کی اعلیٰ قیادت اور اجلاس میں شریک اپنے ہم منصب رہنمائوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے عالمی معاملات پر تبادلہ خیال ہوگا۔



