قومی
بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے نہ کوئی ڈیل ہے، نہ ڈھیل، عطاء اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا میں بانی پی ٹی آئی کی ڈیل کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ہی کوئی ڈھیل، بانی پی ٹی آئی کو کسی بھی قسم کی رعایت کا تاثر دینا بالکل غلط ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم ہیں اور رعایت کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔



