قومی

جشنِ بہار دنیا بھر میں نئی اُمید، خوشحالی اور باہمی یکجہتی کا پیغام لے کر آتا ہے، رشید صافی

چین کے قمری نئے سال کے موقع پر منایا جانے والا روایتی تہوار جشنِ بہار دنیا بھر میں نئی اُمید، خوشحالی اور باہمی یکجہتی کا پیغام لے کر آتا ہے اور یہ پاک۔چین دوستی اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ایک مؤثر اور بامقصد کاوش ثابت ہو رہا ہے۔بدھ کو اے پی پی سے بین الاقوامی اور چینی امور کے ماہر سینئر صحافی رشید صافی نے کہا ہے کہ چینی قمری کیلنڈر کے مطابق نیا سال ’’گھوڑے ‘‘سے منسوب ہے، جو عزم، استقامت، جدوجہد اور رفتار کی علامت سمجھا جاتا ہے اور ایسے تہوار ثقافتی ہم آہنگی، دوستی اور مشترکہ ترقی کے عزم کو نئی تقویت دیتے ہیں۔

رشید صافی کے مطابق پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری محض اقتصادی تعاون تک محدود نہیں بلکہ یہ عوامی روابط، ثقافتی تبادلوں اور مشترکہ خوشحالی کے وژن پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی عالمی سطح پر ترقی اور کھلے پن کی پالیسی، خصوصاً پائیدار سرمایہ کاری اور علاقائی روابط کے فروغ کے اقدامات، پاکستان کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دے رہے ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی، ثقافتی تبادلوں اور معاشی شراکت داری کے فروغ سے خطے میں ترقی اور استحکام کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button