عالمی

یورپی یونین روسی توانائی کے وسائل سے محرومی کے بعد خود کو حالات کے مطابق ڈھالنے میں ناکام رہی، روس

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یورپی یونین روسی منڈی اور اس کے توانائی کے سستے وسائل سے محرومی کے اثرات سے خود کو ہم آہنگ کرنے میں ناکام رہی ہے جو کئی دہائیوں تک یورپ کی خوشحالی کا بنیادی ذریعہ رہے ہیں۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق انہوں نے اپیک کی بزنس ایڈوائزری کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی معیشتیں ایک دوسرے سے گہرے طور پر منسلک ہیں اور سپلائی چین کے کسی ایک حصے میں مصنوعی رکاوٹیں پیدا کرنے سے پوری ویلیو چین کے دیگر حصے بھی متاثر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کی واضح مثال ان ممالک کی صورتحال ہے جو روس کے خلاف یا دیگر پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔ روسی صدر نے کہا کہ یورپی یونین روسی منڈی سے رضاکارانہ طور پر دستبرداری اور سستے و مستحکم روسی توانائی وسائل کی فراہمی بند ہونے کے اثرات سے خود کو ہم آہنگ نہیں کر سکی۔ روسی صدر نے کہا کہ یورپ اپنی صنعتی صلاحیت اور عالمی مسابقتی برتری کھو رہا ہے جبکہ بجٹ خسارے، قرضوں کے بوجھ اور مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپ میں مہنگائی بڑھ رہی ہے جبکہ عوام کا معیارِ زندگی مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ اب تک روسی منڈی سے محرومی کے اثرات سے مطابقت پیدا نہیں کر سکا اور اپنی معاشی صلاحیت اور عالمی مقام کھوتا جا رہا ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ بجٹ خسارے کا مسئلہ سنگین ہو رہا ہے، قرضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے اور مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان تمام عوامل کا یورپی کاروباری اداروں اور عام شہریوں پر بھاری اثر پڑ رہا ہے اور ان کا معیارِ زندگی مسلسل تنزلی سے دوچار ہو رہا ہے۔ روسی صدر نے یورو زون کے تناظر میں یورپی عوام کے معیارِ زندگی میں اس کمی کو یورپ کے لیے باعثِ تشویش قرار دیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button