عالمی
سعودی کابینہ نے خلیجی ممالک کے ہنگامی صحت منصوبے کی منظوری دیدی

ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت اجلاس میں خلیجی ممالک کے ہنگامی صحت منصوبے کی منظوری دیدی گئی۔
سعودی کابینہ کا اجلاس ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہوا جس میں خلیجی ممالک کے ہنگامی صحت کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔
محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں غیر ملکی قانونی فرموں کو سعودی عرب میں کمپنیاں قائم کرنے کی اجازت کی منظوری بھی دی گئی۔
کابینہ نے سعودی معیشت کی مضبوطی اور لچک پر اطمینان کا اظہار کیا۔



