کھیلوں کی دنیا

سابق آسٹریلوی کرکٹر پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر شین ڈائٹز کو پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔

شین ڈائٹز ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اس سے قبل پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض قومی ویمن ٹیم کے مینٹور تھے، شین ڈائٹز ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش اور نیدرلینڈز ویمنز ٹیموں کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا ہے کہ 2028 کے ہوم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شائقین کو خوشیاں دینا ہدف ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button