کاروباری
سٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے دوران دفتری اور کاروباری اوقات کا اعلان کر دیا

رمضان المبارک 1447 ھ کے مقدس مہینے کے دوران بینک دولت پاکستان میں دفتری اوقات کا اعلان کر دیا گیا ہے،پیر تا جمعرات صبح نو بجے سے سہ پہر تین بجے تک بلا وقفہ جبکہ جمعہ کو دفتری اوقات صبح نو بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک بلا وقفہ ہوں گے۔
تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکروفنانس بینک بھی ان اوقات کار پر عمل کریں گے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ عوام سے لین دین کے لیےپیر تا جمعرات صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک بلاوقفہ جبکہ جمعہ کو عوام سے لین دین کے لیے کاروباری (بینکاری) اوقات صبح نو بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک بلاوقفہ ہوں گے۔رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے بعد وہی اوقات کار لاگو ہو جائیں گے جو رمضان المبارک سے پہلے نافذ تھے۔



