عالمی

متحدہ عرب امارات کے صدر سے ابوظہبی میں روس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری کی ملاقات

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زایدا لنہیان سےابوظہبی میں روسی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سرگئی شوئیگو نے ملاقات کی۔اردو نیوز کے مطابق ملاقات میں حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور مشترکہ اقدامات کو بڑھانے کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے شیخ محمد بن زایدا لنہیان کو صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے نیک خواہشات اوردونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مسلسل ترقی کی امید کا اظہار کیا۔امارات کے صدر نے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم پر زور دیا۔اس موقع پر مشترکہ دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔یاد رہے کہ رواں ماہ امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے روس کا سرکاری دورہ کیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button