عالمی

متحدہ عرب امارات ،شیخ محمد بن زاید النہیان سے روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری کی ملاقات

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سےروسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سرگئی شوئیگو نے ملاقات کی۔اماراتی خبر رساں ادرے وام کے مطابق ابوظہبی کے قصر الشاتی میں ملاقات کے دوران شیخ محمد بن زاید النہیان اور مسٹر شوئیگو نے روس کے حالیہ سرکاری دورے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور مشترکہ اقدامات کو بڑھانے کے لئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

روسی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے نیک خواہشات اور متحدہ عرب امارات اور روس کے تعلقات میں مسلسل ترقی کی امیدوں سے آگاہ کیا۔ شیخ محمد بن زاید النہیان نے صدر پیوٹن کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے باہمی عزم پر زور دیا۔فریقین نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں صدارتی عدالت برائے خصوصی امور کے ڈپٹی چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن زاید النہیان، سپریم کونسل برائے قومی سلامتی کے سیکرٹری جنرل علی بن حماد الشمسی اور روسی فیڈریشن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر ڈاکٹر محمد احمد الجابرنے شرکت کی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button