کاروباری
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی عالمی بینک کے زیراہتمام ’’روئنگ اسٹرونگر: بچوں کی غذائیت کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت‘‘کے عنوان سے اعلی سطح کی تقریب میں شرکت
وفاقی وزیرخزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے عالمی بینک کے زیراہتمام ’’روئنگ اسٹرونگر: بچوں کی غذائیت کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت‘‘کے عنوان سے منعقدہ اعلی سطح کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر خزانہ نے پاکستان، خاص طور پر دیہی علاقوں میں بچوں کی نشوونما میں کمی کے مسائل کو اجاگر کیا اور مسئلے کے حل کے لیے کثیر الجہتی اور حکومتی سطح پر مربوط اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے محصولات کے شعبے میں اصلاحات، توانائی کی سبسڈی میں کمی اور ریاستی اداروں کی بہتر نگرانی کو ضروری قرار دیا تاکہ موسمیاتی تبدیلی، آبادی پرقابوپانے اور بچوں کی نشوونما میں بہتری کے لیے زیادہ مالی وسائل مہیا کیے جا سکیں۔