کاروباری

ترقیاتی شراکت دار موسمیاتی تبدیلی، آبادی میں اضافے اور بچوں کی نشوونما کے اہم مسائل کے حل کے لئے مشترکہ کوششیں کریں، سینیٹر محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ترقیاتی شراکت داروں پر زور دیا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی، آبادی میں اضافے، اور بچوں کی نشوونما کے اہم مسائل کے حل کے لئے مشترکہ کوششیں کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو واشنگٹن میں جی-24 کے وزراء اور گورنرز کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

وزیر خزانہ نے ترقی پذیر ممالک بالخصوص پاکستان میں بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما میں کمی جیسے مسائل سے نمٹنے کے لئے بہتر اشتراک کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے مالی سال 25۔2024 کے دوران پاکستان کے جی 24 بیورو کے دوسرے نائب صدر بننے پر کہا کہ ترقی پذیر ممالک پر قرض کے بڑھتے ہوئے بوجھ جیسے کلیدی مسائل کے حل کرنا چاہئے۔

وزیر خزانہ نے بدلتے موسمی حالات کے خطرات کے تدارک اور عالمی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی بڑھانے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسائل نہ صرف ترقی پذیر ممالک کی ترقی کو متاثر کر رہے ہیں بلکہ عالمی معیشت کے استحکام کے لئے بھی خطرہ بن رہے ہیں، اس کے حل کے لئے عالمی تعاون اور مؤثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button