قومی
چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی
چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق خصوصی پارلیمانی کمیٹی 12 اراکین پر مشتمل ہوگی۔
مسلم لیگ( ن) کی طرف سے خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، شائستہ پرویز ملک اور اعظم نذیر تارڑ ، پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف، فاروق ایچ نائیک، سید نوید قمر، سنی اتحاد کونسل کے بیرسٹر گوہر علی خان ، سینیٹر علی ظفر اور صاحبزادہ حامد رضا ، ایم کیو ایم کی جانب سے رعنا عنصر اور جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے رکن ہونگے۔ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس (آج) منگل کی شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔