کھیلوں کی دنیا

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم نے 116 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، جارجیا پلمر نے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ ہفتہ کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 15 ویں میچ میں سری لنکا ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے ،

کپتان چماری اتاپتو 35 رنز بنا کر نمایاں رہیں ، نیوزی کی لی کیسپیرک اور ایملیا کیر نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، جارجیا پلمر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 53 رنز بنائے ، انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ، ایمیلیا کیر نے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button