کھیلوں کی دنیا

ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی، ایشلیگ گارڈنر کی شاندار پرفارمنس

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو آسان مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے دی، آسٹریلیا ویمنز ٹیم نے پاکستان کا 83رنز کا ہدف 11 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، ایشلیگ گارڈنر کو 4 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

جمعہ کے روز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ویمنز ورلڈ کپ کے 14ویں میچ میں آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 82 رنز پر ہی آئوٹ ہوگئی، عالیہ ریاض نے 26، سدرہ امین اور ارم جاوید نے 12، 12 رنز بنائے جبکہ دیگر بیٹرز اپنے سکور کو ڈبل فگر تک بھی نہ پہنچا سکیں۔آسٹریلوی بائولر ایشلیگ گارڈنر نے 21 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی،

اینابیل سدرلینڈ اور جارجیا واریہام نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ آسٹریلیا ویمنز ٹیم نے پاکستان کا 83 رنز کا آسان ہدف 11 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان ایلیسا ہیلی 37 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئیں جبکہ ایلیسے پیری 22 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہیں۔ پاکستان کی طرف سے واحد وکٹ سدرہ اقبال نے حاصل کی۔ اس فتح کے بعد آسٹریلیا ویمنز ٹیم گروپ اے کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست آگئی ہے جبکہ پاکستان ٹیم چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button