کھیلوں کی دنیا

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کل مزید دو میچ کھیلے جائیں گے ،پاکستان اپنا چوتھا میچ 14اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے زیر اہتمام یو اے ای میں جاری ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں (کل) ہفتہ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔پہلا میچ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ،یہ میچ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم، شارجہ میں کھیلا جائے گاجبکہ دوسرے میچ میں بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ،دبئی میں پنجہ آزمائی کریں گی ۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے نویں ایڈیشن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ میگا ایونٹ میں 10 خواتین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کررہی ہیں۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔

پاکستان کی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا چوتھا میچ 14 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ میگا ٹورنامنٹ میں 20 میچز کے بعد پہلا سیمی فائنل میچ 17 اکتوبرکو دوسرا سیمی فائنل میچ 18 اکتوبر کو جبکہ فائنل میچ 20 اکتوبر کو شیڈول ہے ۔

میگا ایونٹ میں شامل10ٹیموں میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقا، سری لنکا ، بنگلہ دیش ،پاکستان، بھارت، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور سکاٹ لینڈ شامل ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button