کھیلوں کی دنیا

ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 60 رنز سے شکست دیدی

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 60 رنز سے شکست دے دی، آسٹریلوی ویمن ٹیم کے 149 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ویمن ٹیم 19.2 اوورز میں 88 رنز پر ہی آئوٹ ہوگئی، میگن سکاٹ کو شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

منگل کو شارجہ میں کھیلے گئے ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 10ویں میچ میں آسٹریلیا ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے، بیتھ مونی 40، الیسے پیری 30 ، کپتان الیسا ہیلی 26 اور فوبے لچ فیلڈ 18 رنزکے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں جبکہ ان کے علاوہ دیگر کوئی بیٹر ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکیں۔ نیوزی لینڈ کی ایمیلیا کیر نے 26 رنز دے کر 4 اہم وکٹیں حال کیں جبکہ روز میری میئر اور بروک ہالیڈے نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

آسٹریلیا ویمنز ٹیم کے 149 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ویمن ٹیم 19.2 اوورز میں 88 رنز پر ہی بنا سکی، ایمیلیا کیر 29 اور سوزی بیٹس20 اور لیا تہو 11 رنز بنا سکیں جبکہ ان کے علاوہ کوئی بیٹر بھی قابل ذکر پرفارمنس کا مظاہرہ نہ کر سکی۔ آسٹریلوی بائولر میگن سکاٹ نے 3 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

اینابیل سدرلینڈ نے 3 ، سوفی مولینیس نے دو ، جارجیا وریہام اور تہلیا میک گراتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس فتح کے بعد آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم نے گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ نیوزی لینڈ شکست کے بعد گروپ اے میں پاکستان کے بعد تیسری پوزیشن پر چلی گئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button