کاروباری
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1000 روپے کمی ریکارڈ
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1000 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 74 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 74 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 857 روپے کی کمی کے بعد 236,368 روپے سے کم ہو کر 235,511 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 216,671 روپے سے کم ہو کر 215,885 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے منگل کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,050 روپے اور 2,614.88 روپے پر مستحکم رہی۔
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,656 ڈالر سے کم ہو کر 2,647 ڈالر ہو گئی۔