ٹاپ نیوز

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے الواریز اینڈ مارسل کے ساورن مشاورتی خدمات کے منیجنگ ڈائریکٹر کی ملاقات

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے منگل کویہاں الواریز اینڈ مارسل کے ساورن مشاورتی خدمات کے منیجنگ ڈائریکٹر رضا باقر سے ملاقات کی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اے اینڈایم بین الاقوامی پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے والی معروف کمپنی ہے، حکومت پاکستان نے پاکستان ساورن ویلتھ فنڈ کے قیام کے بعد اس کی فعالیت کے لیے اے اینڈ ایم سے مشاورتی خدمات کی فراہمی کا معاہدہ کیاہے۔

ملاقات میں رضا باقر اور ان کی ٹیم نے اپنی حکمت عملی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ حکمت عملی پاکستان ساورن ویلتھ فنڈ ایکٹ 2023 کے تحت دی گئی ذمہ داریوں کے مطابق ترتیب دی گئی ہے۔ فنڈ کے قیام کا مقصد ملک کے مالی استحکام کو بہتر بنانا اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔

وزیر خزانہ نے اے اینڈایم کی خدمات اور رضا باقر کی مہارت کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی مشاورت پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز کا سامنا کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button