قومی
دیر بالا، پاتراک میدان کے مقام پر لینڈ سلائڈنگ ، 12 افراد جاں بحق
خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا کے علاقے پاتراک میدان کے مقام پر لینڈ سلائڈنگ سے گھر منہدم ہونے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 دیر بالا عنایت علی شاہ کے مطابق پاتراک میں میدان کے مقام پر مسلسل شدید بارش کے وجہ سے لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں ایک گھر مکمل طور پر منہدم ہوگیا جس میں موجود 12 افراد کے دب جانے کی اطلاع موصول ہوئی۔
ریسکیو 1122 اور مقامی لوگوں کی مدد سے سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ ریسکیو 1122 نے ملبے کے نیچے سے 12 افراد کی جسد خاکی نکالے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 نے تمام جسد خاکیوں کو ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی نگرانی میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کیا گیا۔