عالمی

روس کے دوسرے دن بھی یوکرین کے متعدد علاقوں میں میزائل اور ڈرون حملے، چار افراد ہلاک

روس نےمنگل کو دوسرے دن بھی یوکرین کے متعدد علاقوں میں اہداف کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا جن میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوگئے۔یوکرین کی فوج کے مطابق روس کی طرف سے یہ حملے جنگ کے آغاز کے بعد پیر کو سب سے بڑے فضائی حملے کے ایک دن بعد کئے گئے۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق وسطی یوکرین کے شہر کریوی ریح میں ایک ہوٹل پر حملے میں دو افراد زیپوریزہیا میں ڈرون حملوں میں دو افراد ہلاک ہوئے۔دنیپروپیٹروسک علاقے کے گورنر سرہی لیساک نے بتایا کہ کریوی ریح میں روسی حملے کا نشانہ بننے والے ہوٹل کے ملبے کے نیچے دو شہری اب بھی موجود ہو سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملے میں چھ دکانوں، چار بلند و بالا عمارتوں اور آٹھ کاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ زیپوریزہیا کے گورنر ایوان فیدوروف نے بتایا کہ علاقے میں روسی ڈرون حملے سے دو افراد ہلاک اورچارذخمی ہوئے ۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں پیر اور منگل کی درمیانی رات تین بار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ روسی فوج کی طرف سے ان حملوں کو روس کی سرزمین پر یوکرینی فوج کی تین ہفتے قبل شروع ہو نے والی کارروائی کا جواب قرار دیا گیا ہے جو روس کی طرف سے دوسری جنگ عظیم کے بعد اس طرح کی پہلی کارروائی ہے۔ی

وکرین کی فضائیہ نے کہا کہاس نے روسی ایئر فیلڈز سے ڈرون کے کئی گروپوں کی لانچنگ اور سٹریٹجک بمبار طیاروں ٹی یو ۔85 اور سپرسونک انٹرسیپٹر مگ ۔31 طیاروں کی پروازوں کو ریکارڈ کیاہے۔ دوسری طرف یوکرینی فوج نے روس کے سرحدی علاقے میں مزید پیش قدمی کا دعویٰ کیا ہے۔ منگل کو یوکرین کے مختلف علاقوں میں روسی حملوں نے نقصانات کا فوری طور پر اندازہ نہیں لگایا جا سکا ۔

دریں اثنا روسی وزارت دفاع نے کہا کہ پیر کے روز حملوں میں یوکرین کے اہم توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں تمام مقررہ اہداف کو نشانہ بنایاگیا۔پیر کو یوکرین کے مختلف علاقوں پر حملوں میں روس نے 200 سے زیادہ میزائل اور ڈرون داغے، جس میں کم از کم سات افراد ہلاک اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین میں ان روسی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز اقدام قرار دیاہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button